کراچی(اسٹاف رپورٹر)ی ماہین آفتاب نے صبح نو لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا گرلز جونئیر ز انڈر 18 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں سارہ محبوب کے ساتھ مل کر ماہین نے اپنی حریف جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں دونوں جوڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم حتمی فتح ماہین اور سارہ محبوب کے نام رہی۔ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل مقابلوں میں ماہین آفتاب اور احمد چودھری اور مہک کھوکھر اور ملک عبد الرحمان فاتح رہے۔