• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،پولیس مقابلےمیں مارے جانیوالےکےاہلخانہ کااحتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے شخص کے اہلخانہ نے سی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے احتجاج کرتے ہوئے مقتول کی والدہ رشیداں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ اونے مبینہ طور پر اس کے بیٹے ناصر جمیل کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جس کے خلاف اس نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رکھی تھی جس پر ایس ایچ او نے اس کے باقی دو بیٹوں کو اٹھاکر تھانے میں بند کر کے ان کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کر دیا ،پولیس کے اعلیٰ افسران نے مقتول کے ورثاء کو تعاون کی یقین د ہا نی کروائی جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ 
تازہ ترین