بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) خیرپورڈاھا تحصیل احمدپورشرقیہ کے رہائشی منیراحمد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق بخاری کو درخواست دی کہ اس کارقبہ ہائی وے میں آرہاتھا جس پر حکومت نےرقبے کی قیمت ادا کرنا تھی ،جس کیلئے محکمہ خزانہ رجوع کرنے پر سینئر آڈیٹر نزاکت حسین مگسی نے رشوت طلب کی ہے،سرکل آفیسر اینٹی کرپشن انسپکٹر راناکلیم مجسٹریٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نذاکت حسین مگسی کومنیراحمد سے 10ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے موقع پرگرفتار کرلیا اورمقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیاگیا۔