• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا ضلع گھوٹکی میں غیرقانونی جرگہ میں 3سالہ بچی ونی کرنے پر ازخود نوٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار نے نے ضلع گھوٹکی میں ایک غیر قانونی جرگہ میں 3سال کی بچی کو ونی کردینے پرازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گھوٹکی سے48گھنٹوں کے اندر اندر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔فاضل  چیف جسٹس نے گھوٹکی کے رہائشی علی حسن مزاری کی درخواست پر یہ ازخود نوٹس لیا ہے ۔جس نےدرخواست میں بیان کیا تھا کہ مزاری قبیلہ کے چند بااثر افراد نے ایک تنازعہ سے متعلق  جرگے میں اس پر 3لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا ۔جس کی عدم ادائگی پر جرگہ نے اس کی 3سال کی بچی کو ونی کرنے کا حکم  جاری کیا ہے ۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں اپنی معصوم بیٹی کی حفاظت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔  
تازہ ترین