• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ، معلم نے دوسری جماعت کے طالبعلم کو تشدد کر کے لہولہان کر دیا

چارسدہ(نمائندہ جنگ)گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹ بابا تنگی کے معلم نے دوسری جماعت کے طالبعلم کو شرارت کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر اسے لہولہان کر دیا ۔رشتہ داروں کا حکومت سے استادکیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ ۔گورنمنٹ پر ائمری اسکول کوٹ بابا تنگی کے معلم عنایت الرحمن نے دوسری جماعت کے طالب علم بلال کو شرارت کرنے ما ر مار کر لہولہا ن کر دیا ۔طالب علم کے چچا احسان الدین نے میڈیا کو بتایا کہ ایک طرف صوبائی حکو مت بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کیلئے مہم چلارہی ہے جبکہ دوسری جانب اساتذہ کا بچوں پر وحشیانہ تشدد کاسلسلہ بھی جاری ہے اور آئے روز ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مذکورہ ٹیچر کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین