سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) پوسٹ ماسٹر جنرل محمد اسلم خان نے سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ پی ایم جی اسلم خان نے گزشتہ روزسیالکوٹ کینٹ کے ڈاکخانہ کا دورہ کیا اور عوام کو بہتر ڈاک کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملہ کو خصوصی ہدایات صادر کی۔ اس وموقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کی جانب سے عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں بہترین سروس مہیا ہو سکے۔