• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت کی ایس ایچ او سے رپورٹ طلب

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)فیصل آباد روڈ کی آبادی کھاریانوالہ میں گزشتہ رات نشہ میں دھت تین افراد ایک محنت کش کے گھر میں دروازہ نہ کھولنے پر دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے اور خاوند سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی اس کی بیٹی (م) کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی بھکھی پولیس نے خاتون کی درخواست پر با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جس کے بعد اس نے ایڈیشنل سیشن جج عارف محمود خان کی عدالت میں مقدمہ درج کرنےکیلئے پٹیشن دائر کردی ہے جس کو ابتدائی سماعت کیلئے فاضل عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھکھی سے کمنٹس طلب کرلئے ہیں۔
تازہ ترین