شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اے سے کوآرڈینیشن خرم بھٹی کے ہمراہ اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے کلاسز کی انسپیکشن بھی کی اور انتظامات بہتر ہونے پر پرنسپل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے روایت کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی سی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا تو دفتری اوقات میں آؤٹ ڈور میں ای این ٹی کا شعبہ بند پایا گیا۔