• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہداری منصوبے میں کسی صوبے کی حق تلفی نہیں ہوگی ، احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک قومی منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے تمام صوبوں کے ساتھ ساتھ خطے کے تین ارب افراد بھی مستفید ہونگے۔کسی بھی صوبے یا خطے کیساتھ اس منصوبے میں حق تلفی نہیں کی جائیگی۔خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ سے بدھ کو ملاقات میں ان کے تحفظات دور کرینگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں جیو گرافک ٹیکنالوجی سیل کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیل پلاننگ کمیشن آف پاکستان اور سپارکو کے باہمی تعاون سے قائم کیاگیا ہے۔احسن اقبال نے کہا یہ سیل اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے سائنسی خطوط پر پر منصوبہ بندی اور ان کی مانیٹرنگ میں مد ددے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو معاشی اور سماجی پر ترقی یافتہ بنایاجائیگا۔ سب کو احساس ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو متنازعہ بنانے سے گریز کرنا چاہئے۔دریں اثنا ءوفاقی وزیر احسن اقبال نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل موجودہ سال میں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ انہوں نے یہ ہدایات نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پلاننگ کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ احسن اقبال نے کہا موجودہ حکومت نئے ائیر پورٹ کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے امیگریشن کائونٹرز کو بہتر طور پر ڈیزائن کرنے اور ائیر پورٹ کی لنک سڑکوں کی تکمیل کیلئے بھی ہدایا ت جاری کیں۔
تازہ ترین