سرگودھا (نمائندہ جنگ)شہر اور گر د و نواح میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے جس سے خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ سلنڈر اور مہنگے داموں لکڑیاں وغیرہ خرید کر کھانا تیار کرنے پر مجبور ہیں ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔