شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو آہنی راڈ سے قتل کر دیا۔نواحی گاؤں چک نمبر 43میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہو کر کاشتکار عباس نے بیوی مشرف بی بی کو آہنی راڈ سے تشدد کرکے قتل کر دیا، پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ، مشرف بی بی کی موت دماغ میں آہنی راڈ سے گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ۔