شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )قصبہ بھکھی سے اغواء ہونیوالی لڑکی 6ماہ بعد موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے آزاد ہو کر تھانہ بھکھی پہنچ گئی ہے پولیس نے اس کی والدہ کی رپورٹ پر نوجوان عدنان اور اسکے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم اسے چھ ماہ تک بند کمرے میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، جی ٹی روڈ کی آبادی بسراء کالونی سے ایک شادی شدہ خاتون( الف) اپنے شیر خوار بیٹے سمیت اغواء ہوگئی وہ گھر سے اپنی ہمشیرہ کو ملنے شیخوپورہ کے علاقہ کوٹ رنجیت آئی تھی جہاں سے وہ واپس گھر نہ پہنچی ۔