• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ، ایک بھائی جاں بحق ،دوسرا زخمی

صوابی(نمائندہ جنگ ) کالو خان ضلع صوابی میں جائیداد کے تنازغہ پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ مبصر خان سکنہ کالو خان نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے ان کا بھائی امجد علی جاں بحق اور وہ زخمی ہو گیا رپورٹ میں قتل کی دعویداری مبینہ طور پر شہیر ، صغیر ، مراد ، زرین وغیرہ پر کی ہے اور وجہ قتل تنازغہ اراضی بیان کی ہے ۔ کالو خان پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین