وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہےکہ چوہدری نثارکالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی شدت پسندوں کی مخالف ہے، یہی چوہدری نثارکو تکلیف ہے، نوازحکومت نیشنل ایکشن پرعمل میں سنجیدہ نہیں، سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے بعد چوہدری نثارکا عہدے پررہنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور اس سے منسلک کوئی تنظیم کالعدم نہیں ہے۔
ترجمان تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان سے تحریک کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے،کالعدم جماعتوں سے وزیر داخلہ کی لاعلمی تشویش ناک ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ فرقے یا زبان کی بنیاد پر قتل و غارت گری دہشت گردی ہے۔