• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں تحریک انصاف کی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر ریلی

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف نے یہاں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی ریلی نکالی جو ٹریفک چوک سے شروع ہوکر جلسہ گاہ پر اختتام پذیر ہوئی،کارکن  پارٹی ترانوں پر دیوانہ وار رقص کرتے رہے جبکہ  خواتین کھلاڑی بھی چیئرمین عمران خان کی تشہیری مہم کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں ۔ شہریوں میں گلاب کے پھول اور خواتین میں پارٹی پرچم کے رنگوں والی چوڑیاں اور پمفلٹ تقسیم کئے ۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ کی قیادت میں تمام ونگز کے عہدیداروں اور کارکنان نے  گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں  نوجوانوں نے شرکت کی ،سٹی صدر ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے شہریوں اور خواتین کو گلاب کے پھول، پارٹی پرچم اور چوڑیاں دی گئیں۔ ریلی میں ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب ، سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھوسہ ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک ، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عاطف خان دریشک ، زرتاج گل ،اخوند ہمایوں رضا ، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، میجر (ر) راشد کامران ، شیخ سلیم ارشد کاشفہ الطاف ، ملک محبوب ثاقب ، نسیم خان ببلی ، سردار احمد نیازی ، ذوالقرنین ، ناصر سیال ، ضیا خان کاکڑ ، اشفاق خان دستی ، قیصر عباس ، نعیم بغلانی ، فرخ بخاری ، فیاض گشکوری ، حسین نیازی ، شعیب خان ، یاسر درانی ، راشد بخاری ، ایوب درانی ، جہانگیر بھٹی ، محمد انیس ، نوید بھٹہ ، عمر ساحل ، طاہر قیصرانی ، زاہد مصطفی ، ملک نوید ، عمران لکھیسر ، زاہد امین ، اعجاز احمد ، محمد عامر ، محمد عثمان درانی ، محمد عمر درانی کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوان شریک تھے ، چیئر مین کے کھلاڑیوں نے ٹریفک چوک پر پہنچ کر پارٹی ترانوں پر دیوانہ وار رقص کیا ۔جھومر ڈالے اور پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
تازہ ترین