• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درباری وزرا نوازشریف کو نااہلی سے نہیں بچاسکیں گے،راجہ ریاض

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض احمد خاں نے کہا کہ’’ سرکار کے درباری وزراء‘‘ جتنا چاہیں جھوٹ بول لیں پانامہ لیکس میں ہونے والی سماعت پر اثر انداز نہیں ہونگے اورنہ ہی میڈیا پر آکر قوم کو گمراہ کرسکتے ہیں،وزیراعظم میاں نواز شریف کو نااہلی سے نہیں بچاسکیں گے نہ ہی حکومت اپنی مدت پوری کرسکے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اوررہیں گے کیونکہ عمران خان کی کرپٹ نظام کے خاتمہ کی جدو جہد کا نتیجہ جلد قوم کے سامنے آنے والا ہے ۔
تازہ ترین