فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدر پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب ریجن چوہدری محمداشفاق نے فیصل آباد اور سا ہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع و تحصیلوں کے صدور و جنر ل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا29جنور ی کا جلسہ ساہیوال تار یخ ساز ثا بت ہو گا۔ عمران خان اس موقع پر پانامہ کر پشن کے خلاف عوامی تحریک بار ے اہم اعلان کر یں گے۔ ریجن بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں سے کا رکنوں کے قافلے جو ق در جو ق ساہیوال جلسہ میں شر کت کر یں گے اور حکمرانوں کی عالمی کر پشن کے خلاف پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ریکا رڈ کروائیں گے۔ اجلا س میں جلسہ کی تیا ریوں کا جا ئز ہ لیا گیا اور اس موقع پر جلسہ کی آرگنا ئز نگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔