گوادر (اکبرجندانی / نامہ نگار) گوادر پورٹ کی حفاظت کیلئے 2؍ چینی بحری گن شپ پاکستان میرین کے حوالے کر دی گئیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے سی پیک ملک کی خوشحالی کا منصوبہ ہے پاکستان چائنا اکنامک کوریڈورسے بلوچستان سمیت ملک بھرمیں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی لوگوں کا معیار زندگی بلند اور روزگار کے نئے مواقع پید ہونگے بلوچستان کے نوجوان پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کر کے ملک کی خدمت کریں ،ہنگول اور بسول گن شپ بحری جہازوں کی پاکستان نیوی میں شمولیت سے پاک نیوی کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا بہت جلد مزید دو گن شپ بحری جہاز پاکستان نیوی کا حصہ بنیں گی۔ ان خیالات کا اظہار وائس ایڈمرل پاکستان نیوی ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے گوادر پورٹ پر چین سے تیار کیئے گئے بحری گن شپ جہازوں کی کی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شمولیت کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات سمندر سے بھی گہر ے ہیں دوستی کے یہ عمیق بندن وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہور ہے ہیں دنیا گواہ رہے گی کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں تعمیر اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی لوگوں کا معیار زندگی بلند اورروزگار کے وسیع تر مواقع پید اہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے تیا ر کےئے گئے گن شپ بحری جہازوں کے نام ہنگو ل اور بسول رکھ دیئے گئے ہیں جو آ ج سے با قاعدہ پاک بحریہ کا حصہ ہونگے ان بحری جہازوں کی شمو لیت سے پاک نیوی کی قوت میں مز ید اضافہ ہوگا اور یہ جہازگوادر بندرگاہ اور سی پیک کی سمندری راستے کی حفاظت کیلئے مامور ہونگے اور بہت جلد چین میں مز ید دو بحری جہاز دشت اور ژوب بھی تیا ر کےئے جارہے ہیں جو کہ پا کستان نیوی کے بحری بیڑ ے میں شامل ہونگے۔ دریں اثناء چین سے گوادر بندرگاہ پہنچنے والے ہنگول اور بسول نامی گن شب بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے تو ان کا بھر پور استقبال کیا گیا اور ہوا میں غبار ے چھوڑ گئے اس موقع پر جی پی اے کے چیئرمین دوستین جمالدینی، ڈی جی پی ایم ایس اے جمیل اختر اور کمانڈر وسیٹ کموڈور محمد وارث سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔