جنڈ(نمائند ہ جنگ) کوہاٹ راولپنڈی روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں ہائی ایس اور ڈمپر کے تصادم میں 6 افراد ہلاک ،8 زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی سے ماڑی جلوال جانیوالی ہائی ایس سامنے سے آنیوالے ڈمپر کسیاتھ ٹکرا گئ،ڈمپرکا ڈرائیور فرار،ہائی ایس نمبرLWN1668جو راولپنڈی سے ماڑی جلوال جا رہی تھی سامنے سے آنے والے ڈمپر نمبرCB 2084 کے ساتھ کھنڈا سٹاپ کے قریب ٹکرا گئی تصادم انتہائی شدید تھا جس کی وجہ سے ہائی ایس کے ڈرائیور محمد صدیق سمیت3عورتیں اورایک بچی موقع پر جاںبحق ہو گئے۔لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جنڈمنتقل کر دیا گیااورزخمیوں کوفتح جنگ ہسپتال بھیجا گیا جہاں پر ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ باقی زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا ۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ یہ روڈ تنگ اور ون وے ہے اور اس پر اس کی استطاعت سے بہت زیادہ ٹریفک ہے جس کی وجہ سے آئے روز لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں جب کہ اس طرف این ایچ اے سمیت کسی حکومتی ادارے نے توجہ دینا مناسب نہ سمجھا ۔