ملالہ یوسف زئی بے نظیر بھٹو کی طرح آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال سے فلاسفی ،سیاسیات اور معاشیات کی ڈگری لینے کا ارادہ رکھتی ہیں، ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
امریکی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کالج میں داخلے اور امتحانات سے متعلق بات چیت کی ۔
ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال سے فلاسفی ،سیاسیات اورمعاشیات پڑھنا چاہتی ہیں جہاں سے بے نظیر بھٹو نے بھی تعلیم حاصل کی تھی ۔
ملالہ کا کہنا ہے کہ دوبارہ زندگی ملنے کے بعدان کے ذہن میں واضح تھا کہ انھیں دوسری زندگی ایک مقصد کیلئے دی گئی ہے۔
اپنے مستقبل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی دل چاہتا ہے کہ ڈاکٹر یا وکیل بنوں تو کبھی سیاستدان بن کر پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش دل میں مچلنے لگتی ہے۔