باڈہ ( نامہ نگار ) باڈہ میں ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کی ڈسپنسری تین ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے مریض پریشان ہیں، ڈسٹرکٹ کاؤنسل لاڑکانہ کی ڈسپینسری کی کشادہ عمارت شہر کے مرکز میں ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لئے سہولت کا باعث ہونے کے بجائے بے فیض ثابت ہورہی ہے شہری 2 کلو میٹر کے فاصلے پر قائم رورل ہیلتھ سینٹر 100 روپئے کرایہ ادا کر کے جانے پر مجبور ہیں ۔