• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن پارک کچراکنڈی میں تبدیل، انتظامیہ لاعلم، قیمتی درخت کاٹ کر فروخت

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار ) ٹنڈوالہ یار کے قائم آباد میں بننے والا چلڈرن پارک میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ اور نا اہلی کے باعث کچرہ کنڈی میں تبدیل پارک میںلگے قیمتی درخت بھی کاٹ کر فروخت کر دئے گے ہمیں اس پارک کا علم نہیں مذکورہ پارک کا دورہ کیا جائے گا جنگ نے ہی اس پارک کی نشاندہی کی ہے چیئرمین میونسپل کمیٹی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے علاقہ قائم آباد میںبچوں کے لئےایک پارک تعمیر کیا گیا تھا جس کا افتتاح 2004میں سابق پی پی پی تعلقہ ناظم عابد یوسف بچانی نے کیا تھا اور قیمتی درخت بھی لگائے گئے تھے تاکہ یہا ں بچے کھیل کود سکیں مگر اب اس چلڈرن پارکو کو میونسپل کمیٹی کی عدم تو جہی کے باعث عوام نے کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہےجبکہ چلڈرن پارک میں کھڑے درخت بھی کاٹ کر فروخت کر دئے گےاور اس پارک سے انتظامیہ بھی 12سال تک لاعلم رہی اورجب میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سےاس پارک کے بارے میں جنگ نے معلومات حاصل کیں ، اورا نہوں نے جواب دیا کہ مجھے اس پارک کے بارے میں معلوم ہی نہیںہے اور میں اب اس کا دورہ کروںگا اور جلد اس پارک کو آباد کیا جائے گا دوسری جانب ٹنڈوالہ یار میں موجود چلڈرن پارک کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے کے ساتھ نہ صرف بچے بلکہ ان کے والدین بھی سخت پریشان ہیںبچوں اور ان کے والدین نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شہر میں پارک قائم ہے اور انتظامیہ کو معلوم ہی نہیں ہے ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس پارک کو آباد کیا جائے۔
تازہ ترین