• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانوزئی تا لورالائی روڈ کی تعمیر میں رکاوٹ کے ذمہ داروں کوسزادی جائے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر رحیم کاکڑ مجیب الرحمن غرشین امین اللہ ایڈووکیٹ میر وائس ایڈووکیٹ خوشحال خان عمر فاروق کاکڑ احمد شاہ کاکڑ منصوراحمد کاکڑ بہلول خان رستم خان عبداللہ نے قوی امید کا اظہا کیا ہے کہ علاقہ سپیرہ راغہ روڈ کے ساتھ تماشا کرنےوالے افراد کی ناانصافی سے تنگ آکر ایک آئینی پٹیشن دائر کی گئی عدالت عالیہ سے تمام علاقے کے لوگوں کی جانب سے شکریہ ادا کیاگیا ہے خانوزئی سے لورالائی روڈ کی تعمیر اور بحالی میں عدالت احکامات صادر کرسکتی ہے اور عدالت عالیہ سے امید ہے کہ روڈ سپیرہ راغہ کے ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں گی کیونکہ مذکورہ روڈ پر کچرا مٹی پتھر ہونے کی وجہ سے روزانہ حادثات ہورہے ہیں حکومت کی جانب سے علاقہ کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی گئی ہے۔
تازہ ترین