سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) زرعی ادویات کے سیمپل کی رپورٹ مثبت آنے پر دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ موضع گوندل میں زراعت آفیسر نے زرعی ادویات فروخت کرنے والے دوکاندر غلام قمر کی دوکان سے جعلی زرعی ادویات شکایت پر ادویات کے سیمپل لاہور لیبارٹری بھجوائے جن کے نتائج مثبت آنے پر پولیس نے دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔