اسلام آباد(جنگ نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سول عدالتوں پر عدم اعتماد ہو گا، ہم اس کے حق میں نہیں اور اگر اس کی ضرورت ہے تو آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سب کی رائے لی جائے، پاکستان کو اسلامی عسکری اتحاد کی قیادت کی اب تک دعوت نہیں آئی ،اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ توہین رسالت قانون میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، ہم نے گزشتہ دور حکومت میں بھی اس کی مخالفت کی تھی اور اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ بھی حکومت کو ارسال کی تھی جس پر پی پی حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ اس قانون میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں۔