ٹھٹھہ(نامہ نگار) اینٹی کرپشن کا میونسپل کمیٹی کے دفتر پر چھاپہ، تین سالہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سرکل آفیسر فدا حسین چانڈیو کی قیادت میں سیکنڈ سول جج ٹھٹھہ جہانگیر جمالی کے ہمراہ میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے دفتر پر چھاپہ مار کر تین سالہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن فدا حسین چانڈیو نے بتایا کہ فنڈز میں بدعنوانی کی شکایات پر میونسپل کمیٹی کے دفتر پر چھاپہ مارکر 2013 تا 2015 تک کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔