• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسبین ٹینس، آزارینکا اور کربر نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا

برسبین(جنگ نیوز) وکٹوریہ آزارینکا، اینجلک کربر، پیٹکوو چ اور کرافورڈ پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویمنز ڈبلز کے مقابلوں میں بھارت کی ثانیہ مرزا اورمارٹینا ہنگز کامیابی حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ مینز سنگلز راؤنڈ میں جاپان کے کائی نیشکوری ،برنارڈ ٹامک اورمارین سلچ نے اپنے اپنے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔ برسبین، آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےہم وطن بونا وینچر کو 6-3 اور 6-2 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں جرمن پلیئر اینجلک کربر نے برینگل کو قابو کیا۔ ان کی فتح کا اسکور 3-6 اور0-6 رہا۔ جرمنی کی ہی پیٹکووچ نے جمہوریہ چیک کی مکارووا کو قصہ تمام کردیا۔ جبکہ امریکن پلیئر کرافورڈ نے بینکک کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ ویمنز ڈبلز کے ایونٹ میں بھارتی اور سوئس دجوڑی ثانیہ اور مارٹینا ہنگز نے دوسرے راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کی بینکک اورفرانس کی ملاڈینووچ کیخلاف 3-6،4-6 اور6-10سے فتح اپنے نام کی۔ مردوں کے مقابلوں میں جاپان کےکائی نیشکوری نےسنسنی خیز مقابلے میں قازقستان میخائل کوکوشکن کو ہرایا۔ برنارڈ ٹامک نے چیک ری پبلک کے راڈیک اسٹیپنک کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔کروشیا کےمارین سلچ نے کوریا کے چنگ ینگ کا پتہ صاف کرکےلاسٹ ایٹ میں قدم رکھ دیا۔ ایک اور میچ میں ڈیوڈ تھیم نے کدلا کو ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی اور لاسٹ ایٹ میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین