سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چارج لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چوہدری شو کت علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاءبرادری کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے بار ے میں مثبت و تعمیری اور جمہوری و اخلاقی روایات کے فروغ کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ نومنتخب سیکرٹری زاہد سلیم نے کہا ہے کہ وکلا ءبرادری نے اپنے ووٹ کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار میں جس تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے اس کے لئے وہ مشاورت کے ساتھ کام کریں گے۔