سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)پنجاب ایمرجنسی سروس سیالکوٹ کے ہیڈ کوآرٹرز میں فائر فائٹنگ کی تکنیک اور حکمت عملی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی کلاس کاگذشتہ روز اہتمام کیا گیا جس میں تمام ریسکیوآفیسرز ،ا سٹیشن انچارجز،شفٹ انچارجز اور لیڈ فائر ریسکیورز نے حصہ لیا جن کو سیفٹی آفیسررانامحمد شہزاد خاں نے لیکچر دئیے اور آگ کے حادثات سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال اور کنٹرول روم انچارج مرید سلطان بھی موجود تھے۔