اسلام آباد (این این آئی) پاناما کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کے دلائل کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر نیند کا غلبہ، نعیم بخاری بھی سوتے رہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے سامنے وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل دے رہے تھے تو کمرہ عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور نعیم بخاری جمائیاں لیتے رہے۔یاد رہے تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں جبکہ درخواست گزار شیخ رشید احمد کے دلائل بھی سنے جا چکے ہیں ۔