کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز بدھ کو فلڈ لائٹس کے ٹاور روشن نہ ہونے کی وجہ سے دن کی روشنی میں کرانے پڑے، منتظمین دس روز سے جاری چیمپئن شپ کے دوران ان ٹاور کو چیک کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے منگل کو کوارٹرز فائنل مصنوعی روشنی میں کرانے کا اعلان کیا مگر بدھ کی صبح شیڈول کو تبدیل کردیا گیا، اور مجبوری میں قدرتی روشنی میں ہی ان میچوں کو کرایا گیا۔ٹور نامنٹ ڈائریکٹر قمر ابراہیم نے کہا ہے کہ کوش ہوگی کہ سیمی فائنل فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں۔