• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش تہوار پر جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی تنقید

اسپین میں جانوروں کو پاک اور صحت مند کرنے والے مذہبی تہوار فیسٹیول آف لائٹس پر جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیرمنطقی اور جانوروں پر ظلم قرار دیا ہے۔

اسپین کے ایک گاؤں میں پانچ سو سال سے ہر موسم سرما میں رومن کیتھولک کا یہ مذہبی تہوار منایا جاتا ہے جس میں گاؤں کے افراد گھوڑوں پر بیٹھ کر انہیں آگ کے جلتے ہوئے الاؤ سے گزارتے ہیں۔

گاؤں کے لوگوں کو ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے جانور بری روحوں سے پاک ہوتے ہیں اور ان کو صحت ملتی ہے۔

جانوروں کے حقوق کی تنظیم کے احتجاج پر مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی تہوارمیں تنقید کا کسی کو حق نہیں، اس تہوار میں گھوڑوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
تازہ ترین