نواب شاہ(بیورورپورٹ)پاک چین دوستی اور سی پیک منصوبے کو مضبوط اور کامیاب بنانے کیلئے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام علی برہمانی،میڈم شائستہ میمن،محمد سلیم بھٹی،سومر بھٹی،سہیل بھنبھرو اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اس سے پورے ملک خصوصا سندھ میں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا پورے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھے گا تھر کول سے بجلی سے پیدا ہو گی اور سرکلر ریلوے کراچی کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ان منصوبوں سے ملکی معشیت نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ بیروزگاری کا بھی خاتمہ ہو گا۔