شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ میں شامل تمام ذیلی تاجر تنظیموں نے 22جنوری کو پی ٹی آئی کے قصور جلسہ عام میں شرکت کا اعلان کردیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ تاجروں کا مرکزی قافلہ خادم حسین روڈ سے دن 12بجے روانہ ہوگا اس بات کا فیصلہ مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ کی صدارت میں ہونے والے تاجروں کے اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ قصور میں عمران خان کے جلسہ عام کی کامیابی کیلئے ضلع شیخوپورہ ماضی کی طرح اب بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔