سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ ندیم انصاری نے شراب برآمد گی میں ملو ث ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے گرفتا ر ہونے والے ملزم اشفاق مسیح سے20لٹر شراب برآمد ہوئی تھی جسکی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے منظور کرلی ہے دریں اثنا علاقہ مجسٹریٹ خلیل احمد نے تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے اغوا کے ملزم رمضان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظوری کرلی ہے۔