• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، ٹریفک حادثات میں خاتون اور کم سن بچے سمیت 12افراد زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثات میں خاتون اور کم سن بچے سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ۔ تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ سیالکوٹ جموں روڈ شیخ مولا تالاب کے پاس رکشہ کی چین میں چادر پھنسنے سے گر کر30سالہ عمران،پاکستان چوک کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں55سالہ منظور حسین،ڈسکہ روڈ آڈھا سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل پھسلنے سے گر کر24سالہ سہیل،ڈسکہ روڈ کے پاس موٹر سائیکل کھیت میں گر نے سے5سالہ حسین،پسرور روڈ گنہ خورد رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں31سالہ سجاد،سمبڑیال نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے36سالہ شعیب،چوک عالہ اقبال نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والا11سالہ ہانی،ڈالووالی روڈ کاکے والی پلی کے پاس کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں21سالہ شمس،بھاگووال روڈ گوپال پور سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں18سالہ مبشر علی،پسرور روڈ چمڑنگ منڈی کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں30سالہ علی اور40سالہ نواز،ہرڑ سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر75سالہ منظوراں بی بی زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین