• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، پاناما کیس میں اسحاق ڈار نے جواب داخل کروا دیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ʼʼ پاناما پیپرز لیکسʼʼ کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب داخل کروا دیا ہے، منگل کے رو ز جمع کروائے گئے جواب میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ ان کے حوالہ سے درخواست گزارعمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں جو دوہرائے جارہے ہیں ، جواب گزار اعترافی بیان سے قبل اور بعد میں بھی زیر حراست تھا ، اور اس حوالہ سے لاہو ر ہائی کورٹ بھی ایف آئی اے کی رپورٹ  کو1997ء میں مسترد کرچکی ہے جبکہ یہ فاضل عدالت بھی  2013,14ء میں الزامات مسترد کر چکی ہے ،جواب گزار نے عدالت سے اس کے خلاف دائر کی گئی درخوا ست کو خارج کرتے ہوئے د رخواست گزار کے خلاف کارروائی کی بھی استدعا کی ہے ۔
تازہ ترین