• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم کے علاج کیلئے رقم اسپتال میں جمع

 کراچی (نیوز ڈیسک) وزیرا علی سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے کیڈیٹ کالج لاڑکانہ کے شاگرد محمد احمد مشوری کے علاج کے لیے دو لاکھ 73ہزار چارسو 48 امریکی ڈالرز اسپتال میں جمع کرادیے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق شاگرد کے علاج کیلئے اسپتال انتظامیہ کی طرف سے جیسے ہی شیڈول دیا جائیگا تو شاگرد محمد احمد مشوری کے ساتھ انکے والد اور ایک پروٹوکول افسر کو امریکا بھیجا جائیگا اور ایئر لائن انتظامیہ سے بات چیت ہو رہی ہے تا کہ بچے کو ضروری سہولیات والی سیٹ مہیا کی جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ شاگردکو سندھ حکومت بھول گئی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی سچائی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا افسوسناک ہے بیرون ملک علاج کے لیے کچھ وقت لگتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ڈائریکٹ اسپتال کو پیسے نہیں دے سکتی فنڈز کی منتقلی وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوتی ہے اور شاگرد کے علاج کے لیے محکمہ صحت،جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ خزانہ مل کر کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین