• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم ، گوادر ، چاہ بہار میں جلد فیری سروس شروع کی جائیگی

 اسلام آباد ( وقائع نگار ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں قائمہ کمیٹی کے چیئر مین سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں پورٹ اینڈ شپنگ میں اعلیٰ حکام کے علاوہ قائمہ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں سابقہ اجلا س کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں میرین اکیڈمی پی ایم اے کے اپ گریڈیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کی طرف سے نئی گاڑیوں کی خریداری کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی نے 14ماہ کی انتہائی قلیل مدت میں میرین اکیڈمی کے اپ گریڈیشن اور بہتری کے لئے کارکرد گی  کو سراہا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ  وزیر اعظم کے نوجوانوں کے تربیتی پروگرام کے تحت 50 نوجوانوں کو اکیڈمی میں تربیت دی گئی  ہے۔ چیئر مین پی این سی نے کہا ہے کہ ادارے کی کارکردگی بہترہوئی ہے اور لوڈ نگ  کیپسٹی 7لاکھ ٹن ہو گئی ہے جلد ہی کراچی سے پورٹ قاسم ، گوادار اور چاہ بہار میں فیری سروس شروع کی جائے گی ۔ اجلا س میں ممبران اسمبلی حاجی محمد اکرام انصاری ، چوہدری حمید، سید ایاز علی شیرازی ، رانا محمد حیات خان ،مہراشتیاق احمد ، شاہین شفیق،رومینہ خورشید عالم، خلیل، میر امیر علی خان مکسی ، میر اعجاز حیسن ، لال چند ، محمد سلمان خان بلوچ ، چوہدری طارق بشیر چیمہ ، محمد جمیل الدین ، ملک محمد عامر ڈوگر اور سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ کے علاوہ افسران نے شرکت کی ۔  
تازہ ترین