کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنما ئوں غفار خان ہدہ والا وہاب خان اور سلمان خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام جمعرات2فروری کو کراچی اور جمعرات9فروری کو سبی میں عظیم الشان اجتماعات ہونگے جس میں ملک بھر سے لوگوں کی شرکت متوقع ہے غفار خان ہدہ والا نے کہا کہ وادی کوئٹہ سے ایک قافلے کی شکل میں کراچی میں اجتماع میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے ا نہوں نے تمام مسلمانوں خصوصا‘‘ نوجوانو ںسے اپیل کی کہ وہ اس قافلے میں شامل ہو کر دین کے فروغ اور اسلام کیآگاہیمیں اپنا حصہ لیں انہوں نے کہا کہ کراچی اور سبی کے اجتماعات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے دین دوستی کا ثبوت دیا جائے۔