گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ )خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر راہگیروں نے اوباش نوجوان کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس کے مطابق محمد سلطان نامی اوباش نوجوان پوسٹ آفس کے باہر جی ٹی روڈ پر گزرنے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ، اور انہیں تنگ کر رہا تھا، خاتون کے شور مچانے پر شہریوں نے نوجوان کو پکڑ لیا اور دھلائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا۔