• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں دھند سے ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گزشتہ روز سیالکوٹ میں شدید دھند کی وجہ سے سیالکوٹ سے دوحہ والی جانے والی فلائٹ تین گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دوحہ و دیگر ملکوں میں کانے والی ایک غیر ملکی فلائٹ نمبری627 نے11بجکر تیس منٹ پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہو نا تھا تا ہم پرواز تین گھنٹہ کی تاخیر کا شکار ہو کر دوپہر2بجکر50منٹ پر روانہ ہوئی جسکی وجہ سے مسافر شدیدذہنی کوفت کا شکار رہے مسافروں کے مطابق ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے ان کو مناسب سہولیات فراہم نہ کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک غیر ملکی فلائٹ نمبری626دوحہ سے سیالکوٹ صبح10بجکر تین منٹ پر پہنچنی تھی تاہم موسم و دیگر وجوہات کی بنا پر دوپہر ایک بجکر48منٹ پر پہنچی جسکی وجہ سے سیالکوٹ سے دوحہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ بدھ کی صبح آنے والی پرواز کو ملتان ائیر پورٹ پر اترا گیا۔
تازہ ترین