• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 سے زائد فٹ بال کلبوں سے جنسی زیادتی سکینڈل میں انکوائری کی گئی، پولیس

لندن (نیوز ڈیسک) تاریخی جنسی زیادتی انکوائری میں طلب کئے گئے فٹبال کلبوں کی تعداد جو کہ گزشتہ ماہ 100 تھی، بدھ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 248 تک پہنچ گئی جس نے کھیل کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ ان کلبوں میں پریمیئر لیگ سے لے کر امیچر لیول پر کھیلنے والے کلب شامل ہیں۔نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے وضاحت کی ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں بلکہ جب انفارمیشن جمع کی گئیں تو ان کا حوالہ دیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ این پی سی سی نے بتایا تھا کہ چار کلبوں کا تعلق پریمیئر لیگ سے ہے تاہم ان کے نام نہیں دیئے گئے۔ مبینہ متاثرین کی تعداد 526 ہے جس میں سب سے چھوٹے متاثرہ کی عمر چار سال تھی جب کہ ان میں سے 97 فیصد مرد تھے۔ جن مشتبہ افراد کی شناخت کرلی گئی ہے ان کی تعداد 184ہے۔ تمام مبینہ متاثرین یا جرم میں ملوث افراد کا تعلق فٹ بال سے نہیں ہے بلکہ 10 دیگر رگبی، جمناسٹک، مارشل آرٹس اور ایتھلیٹکس سے متعلق ہیں۔ نیشنل پولیس چیفس کونسل لیڈر فار چائلڈ پروٹیکشن چیف کانسٹیبل سمن بیلی نے کہا ہے کہ ابتدائی مراحل میں الزامات کی لہر کم تعداد ظاہر کی تاہم اپیل کی گئی تھی کہ جس کسی کو آگے آنا ہے وہ بڑھھ کر رابطہ کرے۔ آپریشن ہائیڈرنٹ (تاریخی جنسی زیادتی انکوائری میں تمام شعبہ زندگی کے لوگوں کا احاطہ کیا گیا تھا) انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کو وقت گزر جائے تو وہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں اور اکثر اس کے لئے سپیشلسٹ سکلز اور نالج کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس کی پراگریس میں بھی وقت لگتا ہے۔ تاہم ملک بھر میں پولیس فورسز کو موصول ہونے والے تمام الزامات اور اطلاعات پر کارروائی کی گئی ہے۔ ہم مستقل طور پر زور دے رہے ہیں کہ اگر کوئی چائلڈ سیکس ابیوز سے متاثر ہوا ہے تو وہ اس کی رپورٹ کرے خواہ زیادتی کو کتنا ہی عرصہ ہوچکا ہو۔ تاریخی جنسی زیادتی سکینڈل نومبر میں اس وقت سامنے آیا جب اینڈی ووڈ ورڈ نے کرویو الیگزینڈرا پر ایک سزا یافتہ چائلڈ مولیسٹر کے ہاتھوں خود پر زیادتی کا انکشاف کیا۔ اس دور میں متعدد سابق پروفیشنل پلیئرز پبلک میں آئے جب کہ متعدد چیلسیا سے آئے۔ یہ دور موجودہ اونر رومن ابراموچ کی جانب سے کلب خریدنے سے قبل کا تھا۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ 70کی دہائی میں سکائوٹ ایڈی ہیتھ نے زیادتی کی۔ ایک متاثرہ گیری جانسن کو 50,000 پونڈز معاوضہ دیا گیا۔
تازہ ترین