• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: شہری غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے لگے

Illegal Weapons Submits In Kohat
کوہاٹ میں شہریوں نے غیرقانونی اسلحہ جمع کرانا شروع کر دیا، پاک فوج اور پولیس نے ناجائز اسلحے کے خلاف یکم فروری سے آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی پی او جاوید اقبال کے مطابق نواحی گاؤں استرئی میں شہریوں نے غیرقانونی اسلحہ رضاکارانہ طور پر جمع کرایا۔

جمع کرائے گئے اسلحے میں دو مشین گنیں، ایک راکٹ لانچر، دو راکٹ لانچر کے گولے، ساٹھ مارٹر گولے اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

شہریوں کو 31جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ غیرقانونی اسلحہ رضا کارانہ طور پر جمع کرادیں ، جبکہ ناجائز اسلحے کے خلاف یکم فروری سے آپریشن شروع کردیا جائے گا۔
تازہ ترین