کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )حکمراں نج کاری کی آڑ میں پاکستان کو فروخت کررہے ہیں ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ایماء پر قومی اداروں کی نیلامی کی جارہی ہے ۔ملک بھر کے لاکھو ں عوام کو مزدوروں اور محنت کشوں کی پشت پر کھڑا کریں گے ۔پاکستان کا مزدور خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔ ہم خون کے آخری قطرے او ر آخری سانس تک محنت کشوں کا ساتھ دیں گے ۔اسلامی نظام کے ذریعے ہی محنت کشوں کو فلاح اور کامیابی حاصل ہوگی اور پاکستان میں بھی خوشحالی آئے گی۔حکمرانوں کی معاشی دہشتگردی کسی قیمت پر برداشت نہیں کرینگے ،مزدوروں کے حقوق غصب کرنے والوں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو اڈیالہ جیل میں ڈالیں گے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے تحت ریلوے اسٹیڈیم کراچی سٹی اسٹیشن پر عظیم الشان ’’اینٹی نج کاری مزدور کنونشن ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو ،نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان ،پریم یونین کے صدر اور این ایل ایف کے مرکزی سکریٹری جنرل حافظ سلمان بٹ ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ،پریم یونین کے جنرل سکریٹری خیرمحمد تونیو ،پیاسی یونین پی آئی اے کے صدر عبید اللہ ،پیغام یونین ورلڈ کے صدرایس ڈٖی ثاقب ،این ایل ایف سندھ کے صدر نظام الدین شاہ ،این ایل ایف پنجاب کے صدر ملک عبد العزیز ،این ایل ایف بلوچستان کے صدر اور سابق سینیٹر عبد الرحیم میرداد خیل ،پی آئی اے کے رہنما ہدایت اللہ خان ،پاک ورکر پی ٹی سی ایل کے جنرل سکریڑی سمیع اللہ خان ،عبد القیوم اعوان،غوث بخش لاشاری ،محمود الحق اورودیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد ،سکریٹری کراچی عبد الوہاب ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان ،این ایل ایف حیدرآباد کے صدر شکیل شیخ ،این ایل ایف لاہور کے صدر محمد امین ،رشید ڈوگر این ایل ایف کے میڈیا ڈائریکٹر قاسم جمال کے علاوہ بڑی تعداد میں مزدور رہنما بھی موجود تھے ۔