لاہور (نمائندہ جنگ) جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روز گرلز انڈر 18کے مقابلے شروع ہوئے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں شمزہ طاہر نے عشاء جواد کو 4-6، 6-4، 6-1 اور دوسرے کوارٹرفائنل میں ماہین آفتاب نے زویا کو 6-0،6-0سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 16کوارٹر فائنلز میں محمد شعیب نے سید ہاشم علی کو 6-1،6-2،حذیفہ عبدالرحمان نے عاقب عمر کو 6-1،6-0،حمزہ بن ریحان نے مصطفی علی کو 6-2، 7-6جبکہ نعلین عباس نے محمد سید کو6-3، 4-6، 6-3 ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 12کوارٹر فائنلز مقابلوں میں عبدالحنان خان نے احمد نائل کو 8-1،بلال عاصم نے علی طلحہ کو 8-0،تیسرے میں کاشان عمر نے حمزہ کو 8-4 اور حمزہ جواد نے محمد عمر کو 8-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 18 سنگلز کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں یوسف خان نے ثاقب عمر کو 6-3، 6-1 سے زیر کیا۔ انڈر 18بوائز ڈبلز کے آخری کوارٹر فائنل میں حمزہ بن ریحان اور محمد سید نے احمد کامل اور نعلین عباس کو 2-6،6-3،10-6 سے ہرا دیا۔ انڈر 18 بوائز ڈبلز سیمی فائنل میں حارث عرفان الحق اور احمد اسجد نے عاقب عمر اور حافظ ارباب علی کو 7-6، 6-7، 10-8 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔