گجرات (نمائندہ جنگ) مکان خرید کر دینے کا جھانسہ دے کر ماں بیٹوں نے 48 لاکھ روپے ہتھیا لیے، پولیسچ نے ندیم اشرف طور کی اہلیہ ن، بیٹوں عبد الواسط ندیم، احسن ندیم اور عثمان آفتاب کیخلاف جعلسازی دھوکہ دہی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا، محمد سعید نے بسم اللہ چوک میں اپنے داماد کے لیے مکان خریدنے کیلئے 48لاکھ روپے ندیم اشرف طور کے بیٹوں کو دئیے، جنہوں نے جعلی بیعہ نامہ دیا اور مکان پر قبضہ بھی نہ دیا۔