بہاولپور(سٹی رپورٹر) آئی آر سی اور بہاول پور آرٹ کونسل کے اشتراک سے طالب علموں کو فروغ امن کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد دور رس اور مثبت و تعمیری اثرات کا حامل ہے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے رشیدیہ آڈیٹوریم میں فروغ امن کے لئے طالب علموں کے لئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،افتتاحی تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا، پروفیسر احمد حسن، عبدالباسط انور اور ڈائریکٹر آئی آر سی محمد وسیم نےخطاب کیا،مقررین نے کہا کہ دو روزہ فروغ امن ورکشاپ نوجوان نسل کو نیشنل ایکشن پروگرام کے اغراض ومقاصد سے عملی طور پر روشناس کرانے کے لئے منعقد کی گئی ہے،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹ کونسل رانا اعجاز محمود نے کہا کہ ایسی ورکشاپوں کا انعقاد عصری تقاضا ہے۔