اسلام آباد (نمائندہ جنگ) یوم آزادی کے موقع پر 14؍ اگست کو نیو اسلام آباد ایئر پورٹ آپریشنل ہوجائے گا اور وزیراعظم نواز شریف اس بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے، منصوبے پر 82ارب لاگت آئی ،بیک وقت 15جہاز آسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحا ت نے گزشتہ روز نیو اسلام آباد ائرپورٹ کا دورہ کیا اور کام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قوم کو اس سال یوم آزادی پر نیا اور جدید ائرپورٹ ملے گا، تین برس پہلے جب اس ائرپورٹ کا منصوبہ حکومت کو ملا تھا تو نہ صرف اس کے ڈیزائن میں بہت زیادہ خامیاں تھیں بلکہ سڑک ، پانی اور بجلی کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا۔