• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2013ءسے میڈیا کو11اب 76کروڑ 49لاکھ سے زائد کےاشتہارات دیئے گئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) ایوان بالا کو بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے  2013سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر11اب 76کروڑ 49لاکھ سے زیادہ  کی رقم  سرکاری اشتہارات پر خرچ کی گئی ۔ جمعرات کو سینٹ کے اجلاس  میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  سنیٹر سحر کامران کے سوال کے تحریری جواب میں  ایوان کو بتایا کہ 2013\14سے 31دسمبر 2016ء تک پرنٹ میڈیا کو 8ارب 13کروڑ73لاکھ 70ہزار جبکہ الیکٹرانک میڈیا پر 3ارب 62کروڑ 76لاکھ 27ہزار 922روپے کے سرکاری اشتہار دیئے گئے ۔ سنیٹر طاہر مشہدی کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران چینلز کے قیام اور آپریشن کیلئے صرف دو سیٹلائٹ ٹی وی براڈ کاسٹ سٹیشن لائسنس یعنی مشرق ٹی وی اور پشتو ون جاری کئے ہیں یہ دونوں لائسنس 2013ءمیں جاری کئے گئے تھے۔
تازہ ترین